ماں و بچے کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

منگل 22 مارچ 2016 15:18

فیصل آباد۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء )محکمہ بہبود آبادی پنجاب نے ماں و بچے کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے اورشہریوں کو بنیادی و فلاحی مراکز صحت کی خدمات سے استفادہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ملکی و صوبائی وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آبادی کو کم رکھا جا سکے تاکہ خاندانوں پر مالی بوجھ بڑھنے کی بجائے کم بچوں کو تمام ممکن بنیادی ضروریات کی فراہمی میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ بہبود آبادی کے ترجمان نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ سے بہت سی خاندانی و گھریلو مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔