چین میں نشے کی لعنت سے چھٹکارے کیلئے کنفیوشس کی بصیرت سے کام لینے کی حکمت عملی

منگل 22 مارچ 2016 16:22

جی نان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) مشرقی چین کے ایک صوبے کے حکام نشے کے عادی لوگوں کو نشے کی لعنت سے نجات دلانے میں مدد کیلئے کنفیوشس کے نظریات کو مستعار لیتے ہوئے نشے کی لت کے خاتمے کیلئے قدیم بصیرت سے کام کر رہے ہیں، صوبہ شنڈونگ نے حال ہی میں جی نان کے جڈونگ کمپلسری ڈیٹوآکسیفکیشن سنٹر میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ قائم کیا ہے، جی نان شنڈونگ کا دارالحکومت شہر ہے، اس طرح اس بارے میں گرما گرم بحث شروع ہو گئی ہے کہ قدیم چینی فلسفہ نشے کی لعنت کے جدید مسئلے کے علاج میں کس طرح مدد دے سکتا ہے۔

کنفیوشس ازم خاندانی مراسم ،فرزندانہ فرائض اور باہمی احترام کی وکالت کرتا ہے، جس کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ اس کا علاج کرانے والوں پر مثبت اخلاقی اثر پڑے گا۔

(جاری ہے)

چائنہ کنفیوشس فاؤنڈیشن(سی سی ایف) جس نے انسٹیٹیوٹ کے قیام میں مدددی ہے کے سیکرٹری جنرل وانگ ڈاجیان نے کہا کہ کنفیوشس ازم نشے کی لت کو ختم کرنے اور ان کی روحانی دنیا کی بحالی میں نشے کے عادی افراد کے اعتماد کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

حکام کو امید ہے کہ یہ قدیم فلسفہ نشے کے عادی شخص کے غلط تصورات اور غیر مناسب طرز عمل کو تبدیل کرنے میں مدد دے گاتا کہ وہ نشے کی لت سے مکمل طور پر نجات حاصل کرسکے اور معاشرے کا فعال فرد بن سکے۔مائیکرو بلاک سینا ویائی بو پر ایک یوزر نے تبصرہ کیا کہ یہ بالکل تخلیقی ہے، میرے خیال میں کہ کنفیوشس ازم کا فلسفہ ان کو جذباتی طور پر متاثر کرنے میں بہتر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :