6 سے 8 ماہ تک علاج کے ذریعے ٹی بی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے،ڈاکٹر محمد خالد

بدھ 23 مارچ 2016 11:18

قصور۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء )پاکستان میں اس وقت 63لاکھ افرادٹی بی کے علاج میں مبتلا ہیں، 6 سے 8 ماہ تک علاج کے ذریعے ٹی بی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے،ان خیالات کا اظہارٹی بی پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمدخالد نے عالمی ٹی بی ڈے کے موقع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹرمسعود طارق‘ پراجیکٹ مینجرمرسی کوپ ڈاکٹر فرخندہ اورگڈتھنکرزکے چیئرمین وقاص عابد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیابھرمیں جن ممالک میں ٹی بی کے مریض زیادہ پائے جاتے ہیں ان میں پاکستان کا پانچواں نمبرہے حالانکہ پاکستان میں ٹی بی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں مگر عوام میں شعوروآگاہی پیداکرکے اس بیماری سے ملک کو پاک کیاجاسکتاہے،انہوں نے کہا کہ کہ ٹی بی قابل نفرت بیماری نہیں بلکہ مریض کے ساتھ دوستانہ اور ہمدردانہ مرض کی روک تھام کیلئے ضروری ہے ‘حکومت نے نیشنل ٹی بی پروگرام کے تحت ملک بھر میں پانچ ہزارسے زائد سرکاری مراکزصحت اور منتخب پرائیویٹ کلینک پر ٹی بی کی مفت تشخیص اور علاج کی سہولت میسرکررکھی ہے۔