برازیل میں 907 افراد میں زیکا وائرس کی تصدیق

بدھ 23 مارچ 2016 12:01

ریوڈی جنیرو ۔ 23 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) برازیل میں 907 افراد میں زیکا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ برازیلی میڈیا کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں زیکا وائرس کے حوالے سے 4 ہزار 993 افراد پر تشخیص کا عمل جاری ہے اور اب تک 907 افراد میں زیکا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اب تک زیکا وائرس سے متاثرہ 198 نومولود ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :