سوئس حکومت سرحد میں 50لاکھ ڈالر سکولوں اور بنیادی مراکز صحت کی تعمیر پر خرچ کریگی

جمعہ 22 ستمبر 2006 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2006ء) سوئیززلینڈ کی حکومت صوبہ سرحد کے زلزلہ زدہ علاقوں میں سکولوں اوربنیادی مراکز صحت کی تعمیر پر پچاس لاکھ امریکی ڈالرز خرچ کریگی سوئس حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورکے ساتھ ایک مفاہمت کی یاداشت پردستخط ہوگئے ہیں گزشتہ روز این ڈبلیو ایف پی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورمیں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید امتیاز حسین گیلانی اور سوئس ایجنسی برائے ترقی وتعاون اورتعمیر نو ولائیو لی ہوڈ پراجیکٹ کے سربراہ تھامس فسلر نے ایک مفاہمت کی یاداشت پردستخط کیے جس کے تحت بٹگرام اورمانسہرہ میں پچاس سکولوں اور بیس بنیادی مراکز صحت کی تعمیر کے منصوبوں کا اجراء ہوگا جس پر پچاس لاکھ امریکی ڈالرز خرچ ہونگے اس موقع پر شرکاء تقریب کو بریفنگ دیتے ہوئے فیکلٹی ممبر قیصر علی نے بتایاکہ صوبہ سرحد کے زلزلہ زدہ علاقوں میں زلزلہ کے باعث چھ ہزار سکول تباہ ہوئے جبکہ سترہ ہزار سے زائد طلباء جاں بحق ہوگئے تھے یونیورسٹی کے وائس چانسلر امتیاز حسین گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انجینئرنگ یونیورسٹی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ ارتھ کویک انجینئرنگ کاقیام عمل میں لایا ہے جس پر 38ملین روپے سے زیادہ لاگت آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :