امریکہ میں ہر سال تھائیرائیڈ زکے30 ہزار آپریشن کئے جاتے ہیں

جمعرات 24 مارچ 2016 14:04

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء) ایسے سرجنوں کو جو تھائیرائیڈ آپریشن کرتے ہیں جو پریکٹس ہی پرفیکٹ بناتی ہے، ہر سال امریکا میں ایسے ایک لاکھ تیس ہزار سے زیادہ آپریشن کئے جاتے ہیں۔ تاہم صحیح آپریشن کرنا خاصا دشوار ہوتا ہے۔ریسرچ کرنے والوں نے اس سلسلے میں امریکا میں 16,954 مریضوں کو اسٹڈی کیا جنہوں نے اس قسم کے آپریشن کرائے تھے۔

(جاری ہے)

ان کی ریسرچ کا ماحصل یہ تھا کہ جیسے جیسے تھائی رائیڈ آپریشن کی تعداد بڑھتی گئی۔ بلیڈنگ انفکشن اور سانس لینے کے مسائل کم ہوتے گئے۔ اگر آپ کسی ایسے ڈاکٹر کے پاس جائیں۔جس نے سال میں ایک آپریشن کیا ہو تو پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خطرہ 87 فیصد، دو سے پانچ آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں میں یہ خطرہ 68 فیصد، چھ سے دس آپریشن والے ڈاکٹروں میں یہ خطرہ 42 فیصد ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :