ڈینگی لاروا کے کنٹرول انتظامات میں لا پرواہی ،غفلت کا مظاہرہ کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائیگا‘ بابر حیات تارڑ
جمعرات 24 مارچ 2016 14:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) ڈینگی لاروا کے کنٹرول انتظامات میں لا پرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ جات اور ڈیوٹی افسران کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے گا،ٹاؤن بھر میں انسداد ڈ ینگی کے حوالے سے سرگرمیوں کو عروج دیا جائے تاکہ ڈینگی لاروے پر کنٹرول کر کے اس وبا پر قابو پایا جا سکے،اس سلسلے میں صفائی نصف ایمان کو اپنا موٹو بناتے ہوئے صفائی انتظا ما ت کو عروج دوام دینا ہو گا،ٹاؤن بھر میں ڈینگی لاروے کے خاتمہ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی چیکنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے نا قص کارکردگی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس امر کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔(جاری ہے)
اس مو قع پراسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد،ٹاؤن میونسپل آفیسر اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔سیکر ٹری کو آپریٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسات سے ڈینگی لاروے کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے۔جس پر تیزی سے قابو بھی پایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں صفائی ستھرائی انتظامات کو فو قیت دینا ہو گی تا کہ ڈینگی لاروے کی جائے افزائش کے خاتمے کے بعدان کی افزائش میں اضافہ ممکن نہ ہو سکے۔ٹاؤن بھر میں واقع تمام قبرستانوں، ہسپتالوں،کارخانوں،ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس،ٹائر پنکچر شاپس، ٹائر گوداموں کی چیکنگ سختی سے شروع کریں ۔ یو نین کونسل کی سطح پرتمام خالی پلاٹوں سے کوڑے کرکٹ کا خاتمہ عمل میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں کالجو ں میں طلباء و طالبات کو فل آستین کی شرٹس پہننے کی ہدایت کی جائے۔سیکرٹری کو آپریٹو نے کہا کہ موسم برسات شروع ہونے سے قبل تمام یونین کونسلوں میں نکاسی آب کاٹھوس انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی مقام پر پانی کھڑا نہ ہو اور ڈینگی لاروے کی افزائش کاپیش خیمہ ثابت نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ا نڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کوخاص فوقیت دی جائے۔ٹاؤن میں واقع سماجی ادارے انسداد ڈینگی کے حوالے سے لوگوں میں شعور کو اجاگر کرنے اور آگاہی بارے سر گرمیاں شروع کریں۔انہوں نے کہا تمام کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں ڈینگی لاروے کے حوالے سے سیمینار اورورکشاپس کا انعقاد کرائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.