پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی کا عالمی دن منایا گیا

جمعرات 24 مارچ 2016 14:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی کا عالمی دن منایا گیا ۔ پاکستان اس مرض کے حوالے سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے ۔ ٹی بی سے پاکستان میں ہونے والی اموات کی شرح پانچ فیصد ہے ۔ ٹی بی ایک مہلک مرض پاکستان میں 9 لاکھ سے زائد افراد ٹی بی کا شکار ، موذی مرض سے شرح اموات 5 فیصد ۔

(جاری ہے)

ٹی بی کے شکار 22 ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے اور ہر سال تین لاکھ نئے مریض اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں ۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں حفاظتی تدابیر اور بروقت علاج کے ذریعے اس جان لیوا مرض سے بچاؤ ممکن ہے ۔ ٹی بی کی تشخیص کے لیے ملک بھر میں 1200 سے زائد مراکز قائم ہیں مگر مناسب آگاہی نہ ہونے کے باعث اکثر مریضوں میں اس بیماری کی تشخیص بر وقت نہیں ہو پاتی ۔

متعلقہ عنوان :