سندھ حکومت سول ہسپتال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرےِ ،اسپتال انتظامیہ

جمعہ 25 مارچ 2016 16:16

کراچی ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) سول ہسپتال انتظامیہ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں تاکہ عوام کو بہتر صحت عامہ کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔" اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء" سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ایم ایس جنرل سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر صدیقی نے کہا کہ سول ہسپتال کے اطراف فری پارکنگ زون بنایاجائے تاکہ مریضوں کو لانے میں آسانی ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہسپتال کے اطراف تجاوزات کی بھرمار ہے ۔ ٹھیلوں، رکشوں گاڑیوں اور غیر قانونی کینٹینوں نے جگہ گھیری ہوئی ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سول ہسپتال سے ایم اے جناح روڈ تک تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے کیونکہ اکثر اوقات اس طرف سے آنے والی ایمولینسز رش میں پھنس جاتیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہسپتال کے باہر سیوریج کا بھی اکثر مس‘لہ رہتا ہے اور آئے روز گٹروں سے پانی ابلنے لگتا ہے۔

مرکزی دروازے کے سامنے سیوریج کا پانی سڑکوں پر ہونے کی وجہ سے مریضوں اور لواحقین کو پیدل چلنے میں شدید دشواری ہوتی ہے۔ اے ایم ایس نے مزید بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر اسٹاف کی بھی کمی ہے لہذا ہمارا سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :