پاکستان میں صحت کے شعبے میں سہولیات ناکافی ہیں ، عالمی ادارہ صحت

منگل 8 اپریل 2008 13:46

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08اپریل 2008 ) اقوام متحدہ کے عالمی ادار ہ صحت نے پاکستان میں صحت کے شعبے کے بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم دو فیصد کرنے کی سفارش کردی ۔ ڈبلیو ایچ اوکا کہنا ہے کہ پاکستان میں نچلی سطح پر صحت کی سہولیات ناکافی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر خیلف بلے نے اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کم سے کم بجٹ جی ڈی پی کا دو فیصد ہونا چاہئے ۔ ایک سوال پر عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے بتایا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں عوام کو صحت کے شعبے میں شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں اور بچے کی صحت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :