پولیو کے خاتمے کیلئے تین روزہ مہم شروع کردی گئی۔ایک کروڑ40لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے

منگل 8 اپریل 2008 16:25

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08اپریل 2008 ) وفاقی وزارت صحت کے زیراہتمام پولیو کے خاتمے کیلئے تین روزہ کا آغازکردیا گیا مہم جمعرات تک جاری رہے گی پولیو مہم ملک کے مخصوص اضلاع میں شروع کی گئی ہے جس میں پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ چالیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جن اضلاع میں مہم شروع کردی گئی ہے ان میں پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈی جی خان ،راجن پور،مظفر گڑھ ،لودھراں ،بہاولپور ،رحیم یار خان ،بلوچستان کے اضلاع مظفر آباد، جھل مگسی، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،نصیر آباد ،کوئٹہ ،پشین،شیرانی اورژوب جبکہ سرحد اور سندھ کے تمام اضلاع میں وزارت صحت کی طرف سے والدین کو ہدایت دی گئی ہے کہ والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ان کے بچے اس موذی مرض کا شکار نہ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :