پوری قوم اس وقت بھارتی فلموں کی نمائش کے بخار میں مبتلا ہو چکی ہے ‘علی سفیان افاقی

منگل 8 اپریل 2008 18:11

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08اپریل 2008 ) ماضی کے نامور رائٹر ڈائریکٹر و پروڈیوسر علی سفیان افاقی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری قوم کو بھارتی فلموں کی نمائش کا بخار چڑھا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب مقامی فلم انڈسٹری میں بہتر فلمیں بنانے والے لوگ نہیں رہے۔ اس وقت فلم انڈسٹری کو ترقی دینے کیلئے مقامی سطح پر تعلیم یافتہ اور ایسے نئے لوگوں کی ضرورت ہے جو فلم کے اسکرپٹ ‘ڈائریکشن ‘پروڈکشن اور عالمی سطح پر فلم میکنگ کے بنیادی اصولوں سے واقفیت رکھتے ہوں تبھی ایک اچھی فلم کا وجود ممکن ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

علی سفیان افاقی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ماضی میں انہوں نے آس ‘جاگیر ‘اور دیگر چار درجن سے زائد فلموں کی کہانیاں لکھیں اور فلمیں پروڈیوس بھی کیں ۔ ان فلموں کی اکثریت اس لئے کامیاب رہی کہ فلم میں بنیاد ی چیز اسکرپٹ ‘میوزک ‘ڈائریکشن اور کردار نگاری کو انتہائی محتاط انداز سے ایک ٹیم کی شکل میں استعمال کیا گیا اب فلمیں بنانے والے اسکرپٹ کی اہمیت سے ناواقف ہیں اور اسی لئے ناکام فلموں کا گراف بڑھ رہا ہے اور ہماری قوم ہندوستانی فلموں کے بخار میں مبتلا ہو رہی ہے جبکہ ہندوستان میں بھی کبھی کبھار کوئی معیاری فلم بنتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :