خدا کے وجود کو پا لیا ہے اپنی تحقیق مکمل ہونے پر اگلے سال اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا‘برطانوی ماہر طبیعات

منگل 8 اپریل 2008 18:43

لندن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08اپریل 2008 ) برطانوی ماہر طبیعات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خدا کے وجود کو پا لیا ہے اوروہ اپنی تحقیق مکمل ہونے پر اگلے سال اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا ۔جدید فزکس کے ماہر پیٹر ہگز نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد ایسی طاقت کی موجودگی کو ثابت کر نا ممکن ہو جائیگا جو کائنات کو وجود دیتی ہے اور زندگی کو ممکن بناتی ہے ۔

پیٹر ہگز نے یہ نظریہ 40سال پہلے پیش کیا تھا ۔اس نے ایک ایسا جز دریافت کیا ہے جو طاقت سے پیدا ہوتا ہے ۔ہگز نے اس جز کا نام پر ہگز بوسن رکھا ہے ۔اسے اپنی کامیابی کا نوے فیصد یقین ہے ۔برطانوی سائنسدان اپنے آخری تجربات کی یورپی آرگنائزیشن برائے نیوکلیئر ریسرچ میں کریگا ۔جدید دور کے سائنسدانوں کا ایک غیر مری طاقت کی فیلڈ پر پورا یقین ہے اس بارے میں سائنسدانوں کا خیا ل ہے کہ کائنات کی تخلیق ایک بڑے دھماکے سے ہوئی جسے بگ بینڈ کہا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ دھماکہ 15 بلین سال پہلے ہوئے دھماکے کے فوری بعد یہ غیر مری فیلڈ وجود میں آئی ۔اگر ہگز کا نظریہ تجربے کی بھٹی سے کندن بن کر نکلاتو بگ بینڈ کے نظریے کی تصدیق ہو جائے گی ۔ہگز کا خیال ہے کہ تجربے کی کامیابی سے کائنات کے پوشیدہ کئی رازکھل جائیں گے کائنات کی ابتداء کے بارے میں ہگز کا کہنا ہے کہ بگ بینڈ کے وقت عین اس لمحے مادہ بے وزن تھا بعد میں مادہ وزن میں تبدیل ہوا ۔اپنے آنے والے تجربے کے بارے میں سائنسدان کاکہنا ہے کہ فطرت کے وجود کو شاید ننگی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہ ہو ۔لیکن اس کی کچھ شبیہ ہے کہ ایک سپر کمپیوٹر پر دیکھی جاسکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :