ٹی بی کنٹرول پروگرام ، عالمی ادارہ صحت نے 6 ارب روپے فراہم کردیئے،تپ دق کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا ، اقوام متحدہ کے سفیر امن کی پریس کانفرنس

منگل 8 اپریل 2008 19:36

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2008ء) پاکستان میں اقوام متحدہ کے سفیر برائے امن اور تپ دق کنٹرول این کیٹا لڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اس سال پاکستان کو ٹی بی کنٹرول پروگرام کیلئے چھ ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں ، تاکہ پاکستان سے تپ دق کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے ، منگل کو ٹی بی کنٹرول پروگرام کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ خلیف بلے اور سیکرٹری صحت خوشنود لاشاری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تپ دق جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے پاکستان میں رہنے والے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے ، ٹی بی میں مبتلا مریض کو ہسپتال پہنچانا اور دوائی فراہم کرنا ہر شہری کی اخلاقی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے ادویات کا صحیح اور بروقت استعمال ٹی بی بیکٹیریاکو ختم کردیتا ہے ، اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ خلیف بلے نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو تپ دق کے خاتمے کیلئے چھ بلین روپے امداد دی ہے جس میں 1.2 بلین حکومت کو اور باقی رقم غیر سرکاری اداروں این جی اوز کو فراہم کی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ تپ دق کا ایک مریض پندرہ سے 200 افراد کو متاثر کرسکتاہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کیلئے میڈیکل ادارے موجود ہیں ، جہاں مفت علاج اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں ، وفاقی سیکرٹری صحت خوشنود لاشاری نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ٹی بی سے متاثرہ 22 ممالک میں 8 ویں نمبر پر ہے اور ملک میں 5 ہزار تشخیصی ادارے قائم کئے گئے ہیں جو مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں ، قومی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت چار ملین متاثرہ افراد میں سے اسی ہزار مریضوں کا علاج کامیابی سے مکمل کیا جاچکا ہے ، اس موقع پر اڈیشنل سیکرٹری صحت امتیاز عنایت الہی اور ڈائریکٹر جنرل صحت شاہد ملک بھی موجود تھے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :