نیند پوری لینے سے 10 خطرناک ترین امراض سے بچا جا سکتا ہے

اتوار 27 مارچ 2016 10:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مارچ۔2016ء) صحت اور سائنس کے شعبوں کے ماہرین نے کہا ہے کہ نیند پوری لینے سے 10 خطرناک ترین امراض سے بچایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیند کا اوسط دورانیہ سات گھنٹہ روزانہ ہے اور ایک ہفتے تک نیند نہ لینے سے 700 سے زائد جنیاتی تبدیلیوں کے باعث انسانی صحت کو سنگین خطرات درپیشی ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت مند انسانی جسم کیلئے پر سکون نیند انتہائی ضروری ہے جس سے کینسر، فالج، موٹاپے، یاداشت کی کمی، ہڈیوں کی کمزوری، شوگر، دل کے امراض سمیت بینائی کی کمزوری اور دیگر بہت سے خطرناک امراض سے بچا جا سکتا ہے۔