غیر معیاری پلاسٹک کے برتنوں میں کھانا کھانا صحت کیلئے نقصان دہ

اتوار 27 مارچ 2016 10:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مارچ۔2016ء) غیر معیاری پلاسٹک کے برتنوں میں کھانا کھانا صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق غیر معیاری یا ری سائیکل شدہ پلاسٹک کے برتنوں میں ایک خاص قسم کا کیمائی مادہ موجود ہوتا ہے جسے بسغینول اے یا بی پی اے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ مادہ انسانی خون میں شامل ہو کر ذیابیطس، دل کے امراض اور جگر کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے برتنوں ، پانی ذخیرہ کرنے والے ٹبوں اور بوتلوں وغیرہ سمیت پلاسٹک کی بنی اشیاء کے انتخاب میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے جس سے بہت سی طبی پیچیدگیوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :