شلجم دمہ کے علامات، ہر قسم کے کینسر، جلدی امراض اور امراض چشم سے محفوظ رکھنے میں انتہائی معاون ہے

اتوار 27 مارچ 2016 10:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مارچ۔2016ء) شلجم دمہ کے علامات، ہر قسم کے کینسر، جلدی امراض اور امراض چشم سے محفوظ رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صحت کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے شلجم ایک سدا بہار سبزی ہے جس کے سلاد کو گرم مصالحے یا سیاہ مرچ کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے شلجم میں وٹامن سی کا وسیع خزانہ پایا جاتا ہے جبکہ اس میں موجود پروٹین، فاسفورس، فولاد اور وٹامن اے اور ایچ بھی موجود ہوتے ہیں جو دمہ، کینسر، جلدی امراض سمیت آنکھوں کے امراض سے تحفظ میں نمایاں مدد فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شلجم چھوٹا یا بڑا ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اسکو غذا اوردوا دونوں صورتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جو جگر کو طاقتور بنانے، خون صاف کرنے اور چہرے کی رنگت کو نکھارنے میں بھی معاون ہے۔

متعلقہ عنوان :