پھلوں اور سبزیوں میں شامل قدرتی اجزاء ادویات کی نسبت مریض کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں

اتوار 27 مارچ 2016 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مارچ۔2016ء) غذائی اور نفسیات کے شعبوں کے ماہرین نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں میں شامل قدرتی اجزاء ادویات کی نسبت مریض کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ صحت کی تحقیقی ادارے این ایچ آر سی نیورو سائنس لیبارٹری کے ماہرین غذا اور نفسیات نے کہا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں میں صحت بخش اجزاء کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے انہوں نے بیماریوں کے علاج اور صحت قائم رکھنے کیلئے قدرتی طریقہ علاج کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کیمیائی اجزاء رپر بنی ادویات کی بجائے قدرتی اجزاء انسانی صحت کی بحالی اور قیام میں زیادہ معاون ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اسی سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔