کراچی ، کٹھن حالات سے دوچار تھیلیسیمیا میں مبتلا یتیم بچوں کو مسیحا کا انتظار

پیر 28 مارچ 2016 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) کراچی میں غربت کی شکاربیوہ خاتون تھیلیسیمیا میں مبتلا تین بچوں کیساتھ انتہائی مشکل اور کٹھن حالات میں زندگی گزار رہی ہے۔ بیٹا ماں کا سہارا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے وہ خود سہارے کا منتظر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملیر کی رہائشی بیوہ خاتون شازیہ دس برس سے بزرگ والد اور تھیلیسیمیا کی شکار بیٹی انعم عاصمہ اور بیٹے اویس کیساتھ نہایت مشکل اور کٹھن حالات میں زندگی گزار رہی ہیں۔

تھیلیسیمیا کا شکاربیٹا اویس بھی چند ماہ قبل حادثے میں زخمی ہو کربستر سے لگ گیا ہے اور گھر میں چھوٹی سی دکان بنا کر گھروالوں کی کفالت کر رہا ہے۔ شازیہ اور ان کے بچوں کا کہنا ہے کہ ان کا گھربھی خستہ حال ہے۔ بارشوں کے دوران گھر میں پانی جمع ہو جاتا ہے جس کی مرمت کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں۔

متعلقہ عنوان :