بچوں کی ذہنی بیماری سے متعلق آٹزم ڈے 2 اپریل کومنایا جائے گا

منگل 29 مارچ 2016 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) بچوں کی ذہنی بیماری سے متعلق عالمی دن ”آٹزم ڈے“ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2 اپریل کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منائے جانے کا مقصد عالمی سطح پر عوام کو بچوں کی ذہنی نشوونما کے بارے میں بیماری کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں بچوں کی بنائی ہوئی تصویری و دیگر کاوشوں کی نمائش بھی کی جاتی ہے۔

آٹزم ایک ایسی بیماری ہے جس میں بچوں کی ذہنی نشوونما کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور یہ متاثرہ شخص کی زندگی کا عمر بھر احاطہ کرتی ہے۔ اس بیماری میں مبتلا لوگ خیالی دنیا میں رہتے ہیں، بول چال میں دقت محسوس کرتے ہیں اوراپنے خیالات کو بیان نہیں کر سکتے۔