ہارون آباد ٹی ایچ کیوہسپتال میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کے باعث تحصیل بھر کے ہزاروں مریضوں و لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 30 مارچ 2016 12:17

ہارون آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) ہارون آباد ٹی ایچ کیوہسپتال میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کے باعث تحصیل بھر کے ہزاروں مریضوں و لواحقین کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ ۔تحصیل ہارون آباد کی آبادی پانچ لاکھ سے زائد افراد اور زیادہ تر آبادی گردونواح کے چکوک میں مقیم ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی ایچ کیو ہسپتال اس علاقے کا واحد مستند علاج گاہ اور مریضوں کی تعداد کے لحاظ ضلع بھر میں مصروف ترین ہسپتالوں میں کیا جاتا ہے جہاں پر ہر وقت مریضوں کا علاج کے لئے ہجوم رہتا ہے ۔مگرہسپتال مریضوں کے لئے ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے ۔ہسپتال میں ڈاکٹروں کی منظور شدہ آسامیاں کی تعداد 38ہے اور اس وقت 18ڈاکٹرز کی کمی ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ہارون آباد کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو فی الفور پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :