مریضوں کو معیاری طبی اور جدید علاج کی سہولتوں کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے‘ڈی سی اوبہاولنگر

بدھ 30 مارچ 2016 12:20

ہارون آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) مریضوں کو معیاری طبی اور جدید علاج کی سہولتوں کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا مشن ہے ۔ضلع کے تمام انتظامی افسر اور محکمہ صحت کے حکام صحت عامہ سے متعلق حکومتی پالیسیوں کی کامیابی اور ہسپتالوں و مراکز صحت کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے کے ٹاسک مکمل کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال نے ہارون آباد میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عارف خان نیازی ،ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہر افسر و معالج میں بدرجہ اتم موجود چاہیے اور ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے دکھ درد کا احساس دامن گیر رہنا چاہیے ۔