ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے میں ہر حکمت عملی کو اپنانا ہو گا‘ بابر حیات تارڑ

بدھ 30 مارچ 2016 12:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے میں ہر حکمت عملی کو اپنانا ہو گا،تمام سرکاری محکمہ جات اپنے فرائض میں کوتاہی یا غفلت نہ آنے دیں،ٹاؤن میں واقع تمام سماجی ادارے بھی ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں،ٹاؤن انتظامیہ تمام یونین کونسلوں میں صفائی انتظامات کی سختی سے چیکنگ کرے ناقص انتظامات پر متعلقہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس امر کا اظہار سیکر ٹری کو آپریٹو بابر حیات تارڑ نے ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن بھر میں ڈینگی لاروا ابھی تک کنٹرول میں ہے۔ مستقبل میں ڈینگی لاروا پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس پر عملی اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر واقع تمام قبرستانوں میں صفائی کا عمل شروع کر دیا جائے۔

ٹائر پنکچر شاپس، ٹائر گوداموں،ہوٹلوں اور کاروبا ری عمارتوں کے تہہ خانوں کی چیکنگ شروع کریں جبکہ تعمیرہونے والی عمارات کی بھی سختی سے معائنہ کیا جائے اگر اس دوران کہیں سے بھی ڈینگی لاروا پایا جائے تو ما لکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات ڈینگی لاروے کے خاتمہ میں اپنے فرائض کی ادائیگی مین کو تاہی نہ برتیں۔

متعلقہ عنوان :