گیسٹرو کے مرض سے متاثرہ 13کمسن بچوں سمیت مزید23 متاثرہ افراد ہسپتال منتقل ،تعداد 100سے تجاوز کر گئی

بدھ 30 مارچ 2016 14:26

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں گیسٹرو کے مرض سے متاثرہ 13کمسن بچوں سمیت مزید23 متاثرہ افراد ہسپتال منتقل ،48 گھنٹوں کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد100 سے تجاوز کرگئی ۔نجی و سرکاری ہسپتال ذرائع کے مطابق گیسٹرو سے متاثرہ13کمسن بچوں سمیت مزید28 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ان متاثرہ افراد میں نورے والی کا 7سالہ نبی خان، میڈیکل کالونی کا8سالہ ارسلان، موضع صادق پور کی 8سالہ عائشہ، رکن پور کا2سالہ ارسلان، نورے والی کا8سالہ فیضان، محلہ سادات کی2سالہ فیضہ، نورے والی کا6سالہ معراج، چک101پی کا12سالہ ارباب علی، چک عباس کی8سالہ اقصیٰ، چک101 پی کا7سالہ الیاس، بستی کاچھا کی 2سالہ عائشہ ، پٹھانستان کا6سالہ سمیع اللہ، عباسیہ ٹاؤن کا 10سالہ زوہیب، حسین آباد کا مزمل، گلشن ناصر کا عدنان، گرلز کالج روڈ کی نتاشہ، ابوظہبی پیلس کی زبیدہ، چک 78 پی کی شبو، نیازی کالونی کا نوید، صادق آباد کا20سالہ عمیر احمد، چک 105پی کی مقصوداں بی بی، محلہ کانجواں کی نجمہ بی بی، بستی رحیم دی واہی کی شازیہ، چک110پی کا الطاف، چک139پی عبدالستار، بابا غریب شاہ کی ایمان فاروق، جناح پارک کا محمد بشیراورچک 102پی کا الطاف شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

گیسٹرو سے متاثرہ ان افرادکو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :