فلپائن،ڈاکٹروں نے آٹھ آپریشن کر کے 9 سالہ بچے کے 300 دانت نکال دیئے

جمعہ 1 اپریل 2016 11:34

فلپائن،ڈاکٹروں نے آٹھ آپریشن کر کے 9 سالہ بچے کے 300 دانت نکال دیئے

منیلا ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) فلپائن میں 9 سال ایک بچے کے 300 دانت طویل آپریشن کے بعد نکال دیئے گئے۔ جان کرس نامی فلپائنی بچہ ہاپر ڈونٹیا کے مرض میں مبتلا ہے جس سے اس کے کے تالو اور دیگر جگہوں پر دانت تھے جن سے وہ بہت پریشان تھا ۔ جب وہ 2 سا ل کا تھا کہ اس وقت اس کے منہ میں 20 کی بجائے 50 دانت تھے۔

(جاری ہے)

5 سال کی عمر میں ا س کے ایکسرے میں 150 دانت دکھائی دئیے جو اگلے 4 سا ل میں بڑھتے بڑھتے 300 کے قریب جا پہنچے اور یوں وہ ہر روز مشکلات کا شکار ہوتا گیا۔

بچے کو اس مشکل سے نجات دلانے کے لیے پہلے آپریشن سے اس کے 40 دانت نکال کر الگ کیے گئے جب کہ تمام اضافی دانتو ں کو نکالنے کے لیے مزید 7 آ پریشن کرنا ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق دنیا کی ایک سے 4 فیصد آبادی ہائپر ڈونٹا کی شکار ہوتی ہے جب کہ مردوں میں اس کی شرح خواتین سے دگنا ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :