روس میں مردہ مرغیوں میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہوگئی ، پرائیویٹ فارم میں چالیس مرغیاں مردہ پائی گئیں

جمعہ 11 اپریل 2008 16:01

ماسکو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11اپریل 2008 ) روس میں مردہ مرغیوں میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے روسی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز وزڈوز ہنکا نامی ایک گاؤں کے پرائیویٹ فارم میں40مردہ مرغیاں پائی گئی تھیں جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کئے جانے پر برڈ فلو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے گاؤں میں کسی بھی شخص کے آنے اور جانے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ برڈ فلو وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں مقامی لوگوں میں فلوکی علامات کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :