عوام میں ڈینگی کے مرض کے خلاف شعوربیدارکیاجائے، ڈ ی سی او مظفرگڑھ

جمعہ 1 اپریل 2016 14:35

مظفرگڑھ ۔01اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی مچھروں کی افزائش شروع ہو جاتی ہے جس سے ڈینگی سمیت دیگر بیمارپیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ، لہذا اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھا جائے تاکہ ڈینگی سمیت تمام بیماریوں سے محفوظ رہا جائے۔ یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلے میں منعقد ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم شروع کی جائے ، سیمینار منعقد کرائے جائیں، آگاہی واک کا اہتمام کیا جائے اور عوام میں اس مرض کے خلاف شعور بیدار کیا جائے۔انہوں نے ضلع بھر کے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں صفائی اورستھرائی کا معقول انتظامات کئے جائیں ، کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو فوری طو رپر تلف کیا جائے اور کھڑے پانی کو خشک کیا جائے ، قبرستانوں ، سروس اسٹیشن اور ٹائر شاپس کا معائنہ کیا جائے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے ای ڈی او صحت کو ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں مچھروں کے لاروے کی تلفی کیلئے مناسب انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق متعلقہ محکموں کو ان کی ذمہ داری سے آگاہ کیا جائے تاکہ ایک دوسرے سے رابطہ میں رہا جائے ۔

متعلقہ عنوان :