دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار افراد کی تعداد ریکارڈ 64کروڑ سے تجاوز کر گئی

جمعہ 1 اپریل 2016 15:13

لندن ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار افراد کی تعداد ریکارڈ 64کروڑ سے تجاوز کر گئی ۔ برطانیہ کے امپیریل کالج لندن کے سکول آف پبلک ہیلتھ کے پروفیسر ماجد عزتی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد غذائی قلت کا شکار افراد کی تعداد سے زیادہ ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

1975ء میں دنیا میں ایسے ا فراد کی تعداد ساڑھے دس کروڑ تھی جو 2014ء میں بڑھ کر 64کروڑ تک پہنچ گئی۔ موٹاپے کا شکار افراد کے تعین کیلئے باڈی ماس انڈیکس کااستعمال کیا جاتا ہے جو کسی بھی فرد کے وزن کو اس کے قد سے تقسیم کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ 25بی ایم آئی والے شخص کو معمول سے زیادہ وزن والا، 30بی ایم آئی والے کو لبسیارخور اور 40بی ایم آئی والے کو شدید موٹاپے کاشکار شخص تصور کیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رپورٹ میں صرف ان افراد کو موٹاپے کاشکار تصور کیا گیا ہے جن کا باڈی ماس انڈیکس 30یا اس سے زیادہ ہے ۔ جنوبی ایشیاء کی ایک چوتھائی آبادی جبکہ وسطی اور مشرقی افریقہ میں 12سے15فیصد افراد کا وزن غذائی قلت کے سبب معمول سے بھی کم ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودہ صورتحال جاری رہی تو 2025ء میں عالمی آبادی میں موٹاپے کاشکار مردوں کا تناسب 15فیصد اور خواتین کا 21فیصد ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :