”حاملہ خواتین میں جنین کی نشوونما، سنبھال اور دیکھ بھال“ کے موضوع پر سمینار 9اپریل کو ہوگا

جمعہ 1 اپریل 2016 15:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستان اورینٹل سوسائٹی آف سونو گرافرز لاہور کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار ”حاملہ خواتین میں جنین کی نشوونما، سنبھال اور دیکھ بھال“ ہومیو پیتھک اور طبی نقطہ نظر سے ہفتہ 9 اپریل 2016ء 2بجے دوپہر فرائی چکس مزنگ روڈ چوک صفانوالہ لاہور میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد بھٹی لیکچر دیں گے۔ جبکہ تقریب کے آرگنائزرز میں ڈاکٹر حکیم ثاقب مجید، ڈاکٹر محمد افضل میو شامل ہیں۔ سیمینار میں ایچ ڈاکٹر محمد اسلم جوئیہ، ای ایچ ڈاکٹر عبدالرازاق، ایچ ڈاکٹر علم دین سہیل، ڈاکٹر محمد ندیم اختر اور ڈاکٹر جنید عباس شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :