سعودی عرب میں دھڑ جڑی پاکستانی بہنوں کی کامیاب سرجری ،تیزی سے صحت یاب ہونے لگیں

ریاض کے کنگ عبداللہ چلڈرن ہسپتال میں 20 رکنی میڈیکل ٹیم نے 6 گھنٹے کی سرجری کے بعد دونوں کو علیحدہ کیا

ہفتہ 2 اپریل 2016 14:34

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء) سعودی عرب میں دھڑ جڑی پاکستانی بہنیں سرجری کے بعد تیزی سے صحت مند ہونے لگیں۔عرب نیوز کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والی فاطمہ اور مشعل آپریشن کے بعد صحت مند ہیں ، ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن کے بعد دونوں بہنیں تیزی سے صحت مند ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کیجگر کو کوئی خطرہ نہیں ، دونوں بہنوں کا سینہ اور جگر آپس میں جڑا ہوا تھا ۔ریاض کے کنگ عبداللہ چلڈرن ہسپتال میں بیس رکنی میڈیکل ٹیم نے چھ گھنٹے کی سرجری کے بعد دونوں کو علیحدہ کیا ۔ جڑواں بچیوں کے والدین نے سعودی حکومت کی جانب سے ان کی بچیوں کے علاج میں معاونت پرخصوصی شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :