چینی حکومت کی طرف سے یوگنڈا کو 7000میڈیکل بیڈز کا عطیہ

ہفتہ 2 اپریل 2016 14:39

کمپالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء) چین نے یوگنڈا کو 7000میڈیکل بیڈز بمع میٹریس عطیہ کئے ہیں جن کی مالیت 60لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے ، یوگنڈا میں چینی سفیر ژاؤ ژالی نے بتایا ہے کہ یہ عطیہ مشرقی افریقی ممالک میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یوگنڈا کی وزارت صحت کے مطابق ہر بڑے ہسپتال کو 100میٹریس جبکہ ملکی سطح کے ہیلپ سینٹروں کو 24میٹریس دیئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے دیا جانے والا یہ عطیہ ہمارے ملک کے جنرل ہسپتالوں اور ملکی سطح کے صحت سینٹروں کی ضروریات پوری کر د ے گا اس سے پہلے چینی حکومت اپنی میڈیکل ٹیمیں بھی یوگنڈا بھیجتی رہی ہے اور اس نے دواؤں اور آلات کی بڑی مقدار یوگنڈا کو عطیہ کی ہے ، چینی حکومت نے یوگنڈا میں 100بیڈز کا ایک ہسپتال بھی تعمیر کرنے میں یوگنڈا کی مدد کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :