چین میں خود فراموشی کے نفسیاتی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد دس ملین سے زائد ہے

ہر ایک ہزار بچوں میں مرض کی شرح 1.1ہے ، بحالی اداروں میں درج بچوں کی تعداد 77000ہے

ہفتہ 2 اپریل 2016 16:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء ) غریب خاندانوں کے خو د فراموشی کے نفسیاتی مرض میں مبتلا مجموعی طورپر36000بچو کو اس وقت بحالی امداد مل رہی ہے ۔ یہ بات چین کے معذور افراد کی فیڈریشن ( سی ڈی پی ایف ) نے ہفتے کو بتائی ہے ، چین میں چھ سال سے کم عمر والے ہر ایک ہزار بچوں میں خو د فراموشی کے نفسیاتی مرض میں مبتلا چھوٹے بچوں کی تعداد کا تخمینہ 111000ہے ۔

یہ بات سی ڈی پی ایف کے اعداد وشمار میں بتائی گئی ہے ، چین کی تعلیمی ایسوسی ایشن کے مطابق چین میں خود فراموشی کے نفسیاتی مرض میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 10ملین سے زائد ہو سکتی ہے ، دو ملین کے لگ بھگ بچوں کی عمر چودہ برس سے کم ہے ،چین میں خود فراموشی کے نفسیاتی مرض میں مبتلا بچوں کی تعلیم کا دارومدار زیادہ تر نجی بحالی سکولوں اور تربیتی مراکز پر ہے اس وقت ملک بھر میں بحالی اداروں میں اس مرض میں مبتلا درج بچو کی تعداد 77000ہے ، چین نے اس مرض میں مبتلا بچوں کی بحالی پر 432ملین ژوان کی سرمایہ کاری کی ہے تا ہم پیشہ ورانہ ا مداد کے لئے مزید کی فوری ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

سی ڈی پی ایف کا کہا ہے کہ حکومت نے خود فراموشی کے نفسیاتی مرض میں مبتلا بچوں کی تعلیم اور بحالی کے لئے مزید سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے اور پبلک میڈیکل ایڈ سسٹم بھی قائم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :