کراچی میں ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے پہلے حکومتی انتظامات نظر نہ آنے پر ایدھی فاوٴنڈیشن نے آگاہی مہم کاآغازکردیا

برف بنانے والی8 مشینیں منگوانے ‘ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مواچھ گوٹھ قبرستان میں 300 سے زائد قبریں تیار

پیر 4 اپریل 2016 13:46

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء ) کراچی میں ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے پہلے حکومتی انتظامات نظر نہ آنے پر ایدھی فاوٴنڈیشن نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ برف بنانے والی مشینیں منگوانے کا بھی انتظام کر لیا ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے قبرستان میں 300 سے زائد قبریں بھی تیار کر لی ہیں ۔

محکمہ موسمیات نے رواں سال بھی اپریل میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال غیر سرماری اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 3 ہزار افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو گئے تھے ۔ ہیٹ اسٹروک سے بچاوٴ اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نظر نہیں آئے ہیں ۔ اس لیے ایدھی فاوٴنڈیشن نے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی کے لیے مہم شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں برف بنانے والی 8مشینیں بھی درآمد کی جا رہی ہیں ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فاوٴنڈیشن نے ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی اموات کی صورت میں تدفین کے لیے مواچھ گوٹھ ایدھی قبرستان میں 300 قبروں کی تیاری بھی کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :