کینیڈا کی حکومت انسداد پولیو مہم کیلئے 40ملین کنیڈین ڈالر فراہم کریں گی

منگل 5 اپریل 2016 15:01

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) کینیڈا کی حکومت وزیر اعظم پاکستان کے پولیو خاتمے مہم کیلئے 40ملین کنیڈین ڈالر فراہم کریگی۔یہ بات کنیڈا کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و محکمہ خارجہ امور میری کلاڈی بیبیو نے کنیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

کنیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کنیڈین حکومت پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی غرض سے قومی ایکشن ایمرجنسی پلان کے تحت دو منصوبوں کیلئے چالیس ملین کنیڈین ڈالر فراہم کریگی۔

ان منصوبوں پر عالمی ادارہ برائے صحت(ڈبلیو ایچ او)اور یو نیسیف اور حکومت پاکستان کے اشتراک کے زریعے عملدرآمد کیا جائیگا۔دونوں فریقوں نے ماحولیاتی تبدیلی،شفاف ٹیکنالوجی اور متبادل توانائی سیکٹرز سمیت دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :