پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن پرسوں منایا جائیگا

منگل 5 اپریل 2016 15:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن ( جمعرات ) منایا جائے گا۔ذیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اس وقت پاکستان میں 7.1 ملین لوگ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں ‘ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو 2030ء تک ان کی تعداد 11.4 ملین تک پہنچ جائیگی ‘ تقریباً سالانہ 88 ہزار لوگ ذیابیطس کے باعث مر جاتے ہیں جن میں 35 ہزار 615 مرداور 39ہزار سات سو پچیس خواتین ہیں۔

(جاری ہے)

ایک محتاط انداز کے مطابق 2030ء تک پاکستان میں 11.4 ملین لوگ ذیابیطس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے قیام کے بعد 7 اپریل 1948ء کو صحت کا پہلا عالمی دن منایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :