چوہے کاٹنے سے متاثرہ افراد کیلئے ویکسین فراہم کر دی ہے ، وزیر صحت شہرام ترکئی

بدھ 6 اپریل 2016 13:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام ہسپتالوں کو چوہے کاٹنے سے متاثرہ افرادکیلئے ویکسین فراہم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں چوہے کاٹنے سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسین فراہم کر دی ہے تاکہ لوگوں کو چوہے کاٹنے سے سامنے انے والی بیماریوں کا تدارک کیا جا سکے۔ شہرام ترکئی نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے تاہم اس کمپین کو سوشل میڈیا پر مذاق بنانے سے گریز کیاجائے ،حکومتی سنجیدگی اور لوگوں میں شعور کے بعد بہت جلد صوبے کو چوہوں سے پاک کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :