پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن کل منایا جائیگا

بدھ 6 اپریل 2016 13:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن کل ( جمعرات ) منایا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت اور اس شعبے میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ،واکس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوام میں صحت سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں صرف7.1 ملین لوگ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں ‘ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو 2030ء تک ان کی تعداد 11.4 ملین تک پہنچ جائیگی ‘ تقریباً سالانہ 88 ہزار لوگ ذیابیطس کے باعث مر جاتے ہیں ۔ایک محتاط انداز کے مطابق 2030ء تک پاکستان میں 11.4 ملین لوگ ذیابیطس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :