ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر نیشنل کونسل فارطب کے زیراہتمام پہلی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کل ہو گا

بدھ 6 اپریل 2016 14:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع نیشنل کونسل فارطب اورپاکستان سائنس اکیڈمی کے اشتراک سے طب یونانی کے معالجین، اساتذہ اوردواسازوں کیلئے پہلی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کل( جمعرات ) 7اپریل صبح 9بجے پاکستان سائنس اکیڈمی کے آڈیٹوریم ہال(شارع دستور G-5/2، اسلام آباد)میں ہورہا ہے جس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان، سیکریٹری وزارت NHSR&C محمد ایوب شیخ، سینئر نائب صدر پاکستان طبی کانفرنس ڈاکٹر زاہد اشرف، سیکریٹری جنرل پاکستان طبی کانفرنس پروفیسر حکیم منصورالعزیز ،محمد بشیر کھیتران، ڈائریکٹر یونانی حکیم نذیر احمد اسداور دیگر مہمانان گرامی شریک ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے کوارڈینیٹرحکیم محمد احمد سلیمی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ورکشاپ میں چیئرمین نیشنل ریسرچ اینڈ سائنس کونسل پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی، صدر قومی طبی کونسل پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، عرفان شاہد، جواد احمد گِل اور پروفیسر خلیل الرحمان تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔ اس ورکشاپ میں ملک بھر کے طبیہ کالجز، دواساز اداروں کے نمائندگان اور نامور اطباء کرام شرکت کریں گے۔