ضلع خانیوال میں انسداد ڈینگی ڈے قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

جمعرات 7 اپریل 2016 12:33

خانیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) ضلع خانیوال میں انسداد ڈینگی ڈے قومی جوش و جذبے سے منایا گیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینار اور واک منعقد ہوئی ضلع بھر کے سرکاری دفاتر ‘ سکولوں ‘کالجوں اور پرائیویٹ اداروں کی عمارتوں ‘ لانز ‘ پارکوں ‘ قبرستانوں ‘ بازاروں ‘ گلی محلوں ‘ چوکوں ‘ ریلوے اسٹیشنوں ‘ بس اڈوں ‘ عمارتوں کی چھتوں ‘ واٹر باڈیز اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے صفائی کا عمل جاری رکھا گیا اس سلسلہ میں سکولوں ‘ کالجوں ‘ دفاتر میں عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے تقاریب کے انعقاد سمیت بینرز آویزاں کیے گئے اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے ضلع بھر کے ٹی ایم ایز نے بارش کی وجہ سے سڑکوں پر کھڑے پانی کو ختم کرنے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے کام کو جاری رکھا قبرستانوں میں رکھے گئے چراغوں اور واٹر باڈیز کو ختم کرنے کے لیے بھی کام کیا سرکاری محکموں کے افسران نے اپنے اپنے تئیں لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :