حکومت پنجاب نے ڈینگی لاروا پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ‘ ملک محمداقبال چنڑ

جمعرات 7 اپریل 2016 16:52

لاہور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء ) حکومت پنجاب کی طرف سے مستقبل میں ڈینگی لاروا پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی جس پر عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں ،صوبائی وزیر کوآپریٹوملک محمد اقبال چنڑ نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام یونین کونسلوں میں صفائی انتظامات کی سختی سے چیکنگ کی جائے اور ناقص انتظامات پر متعلقہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف یک طرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے، صوبہ بھرکے تمام قبرستانوں میں صفائی کا عمل شروع کر دیا جائے،ٹائر پنکچر شاپس، ٹائر گوداموں،ہوٹلوں اور کاروبا ری عمارتوں کے تہہ خانوں کی چیکنگ شروع کریں جبکہ تعمیرہونے والی عمارات کا بھی سختی سے معائنہ کیا جائے اگر اس دوران کہیں سے بھی ڈینگی لاروا پایا جائے تو ما لکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

وہ واپڈا ٹاؤن کو آپریٹو ہاؤ سنگ کے آفس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر کو آپریٹو سیٹھ محمد اقبال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو فرخ حیات پنوں، رجسٹرار کو آپریٹو اور لاہور کی مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ممبران کے علاوہ ا نتظامیہ اقبال ٹاؤن کے اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے‘ ملک محمد اقبال چنڑنے کہاکہ مستقبل میں ڈینگی لاروا پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس پر عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے میں ہر حکمت عملی کو اپنانا وقت کا اہم تقاضا ہے،صوبہ بھرمیں واقع تمام سماجی ادارے بھی ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :