حکومت مثبت حکمت عملی کے باعث ڈینگی پر قابو پایاجاچکا ہے،ڈی سی او

جمعرات 7 اپریل 2016 16:52

سرگودھا۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء ) حکومت پنجاب کی مثبت حکمت عملی اور بہترین اقدامات کے باعث ڈینگی پر قابو پایا جاچکا ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں مسلسل جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ڈینگی مچھر دوبارہ سر نہ اٹھا سکے ۔ ان خیالات کاا ظہار ڈ ی سی او سرگودھا ثاقب منان نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی سے ڈینگی مچھرکی افزائش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کی ضرور ت ہے تاکہ ڈینگی کے ممکنہ افزائش کے تمام راستے بند کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔ ماتحت اداروں کو ممکنہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تشکیل کردہ ضابطہ حیات پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :