رواں سال ڈینگی کو سر نہیں اٹھانے دیں گے ، تمام محکمے محنت سے کام کریں‘ خواجہ سلمان رفیق

جمعہ 8 اپریل 2016 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کے ڈینگی کنٹرول ماڈیول کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیاہے اور اسے پذیرائی ملی ہے،تمام سرکاری محکمے اور ادارے سخت محنت کے ساتھ انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں جاری رکھیں، رواں سال ڈینگی کو سرنہیں اٹھانے دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرعلی جان خان، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزر ی گروپ کے چیئرمین پروفیسر فیصل مسعود، سیکرٹری ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزر ی گروپ ڈاکٹر صومیہ اقتدار، تمام سرکاری محکموں کے سینئر افسران ، ڈین آئی پی ایچ، ڈی سی اوز لاہور اورشیخوپورہ کے علاوہ وفاقی محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر فیاض بٹ نے اجلاس کو صوبے میں ڈینگی کی مجموعی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ چیف منسٹر ڈینگی ریسرچ سیل کے سربراہ پروفیسر وسیم اکرم نے کہا کہ انڈور ڈینگی سپرے صرف ان گھروں میں کیاجائے جہاں سے سرویلنس کے دوران بالغ مچھروں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ پروفیسر فیصل مسعود نے کہا کہ ڈینگی مریض رپورٹ ہونے کے 12گھنٹے کے اندر کیس رسپانس مکمل کیا جائے۔

پروفیسر فیصل مسعود نے کہا کہ ڈینگی گائیڈ لائینز کے مطابق اگر کسی جگہ سے ڈینگی کاکنفرم مریض رپورٹ ہو تو متعلقہ ای ڈی او ہیلتھ فوری طور پر اس کی اطلاع محکمہ صحت اور پی آئی ٹی بیکو کرے تاکہ ڈیش بورڈ پر بر وقت ٹیگنگ اور کیس رسپانس کیا جاسکے۔خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران راولپنڈ ی اور ملتان کا ذاتی طور پر دورہ کر کے اپنے اپنے محکموں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ Gapsکو دور کیا جاسکے۔ نہوں نے سپیشل برانچ کی طرف سے رپورٹ کئے گئے۔ Soreپوائنٹس کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :