پنجاب میں رواں سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا‘ ترجمان محکمہ صحت

جہلم کے نواحی گاؤں کی آٹھ سالہ بچی کوریا کی تصدیق شدہ مریضہ ہے

جمعہ 8 اپریل 2016 19:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ میں رواں سال( 2016) کے دوران ابھی تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ جہلم کے نواحی گاؤں بدلوٹ کی رہائشی آٹھ سالہ بچی عمارہ تنویر ولد محمد تنویر میں رہومیٹک کوریاکے مرض کی تشخیض ہوئی ہے اور یہ بچی قطعی طور پر پولیو وائرس سے متاثرہ نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں رواں سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ ہی نہیں ہوا لہذا حکومت کی جانب سے کسی کیس کو میڈیا سے مخفی رکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی ادارے پولیو کے معاملات کو مانیٹر کررہے ہیں لہذا ایسا کوئی کیس چھپانا ممکن ہی نہیں۔

متعلقہ عنوان :