تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا،ڈاکٹر عبادت علی خان

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:41

فتح جنگ ۔ 09 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء)ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر (ہیلتھ ) اٹک ڈاکٹر عبادت علی خان نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فتح جنگ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے دورہ کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی تزئین و آرائش کیلئے 90لاکھ روپے کے فنڈز خرچ کئے گئے ہیں۔ہسپتال میں صفائی کا انتطام بہت بہتر ہے مریضوں کو دستیاب وسائل کے مطابق بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔