تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم25اپریل سے شروع ہو گی

پیر 11 اپریل 2016 15:13

فیصل آباد۔11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء ) عالمی ادارہ صحت ، حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور ہیلتھ ایجوکیشن سے متعلق کام کرنے والی کئی سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم25اپریل بروز پیر سے شروع ہو گی جو 27اپریل بروز بدھ تک جاری رہے گی جبکہ اس مہم کے دوران 36اضلاع میں 5سال تک کی عمر کے 1کروڑ 60لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ فیصل آباد نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء کو بتا یا کہ مذکورہ سہ روزہ راؤنڈ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں تاکہ نئے جذبوں کے ساتھ اس مہم کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ اس مہم میں محکمہ مال ، محکمہ تعلیم، پولیس ، اوقاف ، سوشل ویلفیئر ، شہری دفاع اور دیگر محکموں کے اہلکار بھی بھر پور معاونت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :