ناشپاتی سے بیماریوں کا علاج

منگل 12 اپریل 2016 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء)ناشپاتی کا تعلق سیب کے خاندان سے ہے ناشپاتی میں آئرن بہت زیادہ ہو تا ہے اور اس کی مقدار کتنی ہے یہ ناشپاتی کو کاٹنے سے پتہ چل جاتا ہے جتنی جلدی یہ بھوری ہو جا ئے اتنی اس میں آ ئرن ہو تی ہے اس کے علاوہ ناشپاتی میں وٹامن اے سی یا مین کیلشیم اور فاسفورس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ناشپاتی گلے کی خراش دور کرتی ہے ،ناشپاتی کا جوس اور شہد پانی میں ملا کر پیا جا ئے تو گلے کی سوجن کم ہو جا تی ہے
ناشپاتی جسم میں سے زہر ہلے مادے کارج کرتی ہے ہمارے جسم کا دفاعی نظام طاقتور بناتی ہے اس کے علاوہ یہ گردوں کی سوجن کم کرتی ہے۔

ناشپاتی جلد کی الرجی دور کرنے میں مدد دیتی ہے اوراس میں پایا جا نے والا پیکٹین نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے۔ناشپاتی ایک ایسا پھل ہے جس سے آپ اپنا وزن کم کر سکتے ہیں ایک یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق2001 سے 2010 کے درمیان لوگوں کے کھانے کی عادات اور ان کی قلبی اور ذہنی صحت کا مطالعہ کیا اس مطالعے سے حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ جن افراد نے ناشپاتی کھانے کو معمول بناکر رکھا ان کی 35 فیصد تعداد موٹاپے سے دور رہی۔