راولپنڈی سے ڈینگی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہر ممکن کوششیں جا رہی ہیں، راجہ مقصود حسین

منگل 12 اپریل 2016 16:40

راولپنڈی ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) یونین کونسل نمبر8 فوجی کالونی پیرودھائی کے چیئرمین راجہ مقصود حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر راولپنڈی سے ڈینگی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہر ممکن کوششیں جا رہی ہیں اور اسے عوامی تعاون سے مہم کی کامیابی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور ضلع میں ڈینگی سرویلنس کے دوران انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرپرست اعلیٰ گل خان مہمند کے ہمراہ گزشتہ روز اینٹی ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 55 کے کوآرڈینیٹر راجہ ظفر اقبال سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ چیئرمین راجہ مقصود حسین نے کہا کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،اس سلسلے میں عام شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کمپنی کے افسران اور عملہ صفائی راول ٹاؤن کے چاروں سیکٹروں ،پوٹھوہار ٹاؤن کی متعدد یونین کونسلوں سمیت ٹیکسلا، گوجرخان،کلرسیداں،کوٹلی ستیاں اور مری کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے تاکہ عوام کو گندگی اور آلودگی سے بچا یا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا پیغام ہر شہری تک پہنچے اس کے لئے ہم بھر پور اشتہاری مہم کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام افراد اور طبقات کو اس مہم میں شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر ہو گا ،اور وہ بہتر انداز میں احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :