چین ،بچوں کے دودھ کی تیار ی اور فروخت کے قوانین کو سخت بنانے کا فیصلہ

جمعرات 14 اپریل 2016 16:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء ) چین نے بچوں کیلئے دود ھ کی تیاری اور فروخت کے قوانین کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ حال ہی میں دودھ سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اید رہے گذشتہ دنوں چین کے بعض صوبوں میں اس امر کا انکشاف ہوا تھا کہ بعض گروہ بچوں کیلئے ناقص دودھ تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کررہے ہیں جس پر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے مختلف دوکانوں اور سٹورز پر چھاپے مار کر ناقص دودھ کی بڑی مقدار برآمد کر کے کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا تھا ۔ متعلقہ حکام نے اس سلسلے میں قوانین کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن کے مطابق حکومت بچوں کیلئے منظور شدہ دودھ کے برانڈز کی فہرست شائع کر دے گی ۔

متعلقہ عنوان :