ذیکا وائرس اور نومولود بچوں کے سر کی ساخت میں نقائص کے درمیان تعلق ثابت ہو گیا

جمعرات 14 اپریل 2016 16:44

واشنگٹن ۔ 14 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء) امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ذیکا وائرس اور نومولود بچوں کے سر کی ساخت میں نقائص کے درمیان تعلق ثابت ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ٹوم فریڈن نے کہا ہے کہ یہ نئے شواہد اس وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

محقیقن کے مطابق اس وائرس کی وجہ سے جسمانی نشونما بہتر طور پر نہیں ہو پاتی اور بچے ذہنی نقائص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ذیکا وائرس گزشتہ مہینوں کے دوران انتہائی تیزی سے لاطینی امریکی ممالک میں پھیلا تھا۔ اس دوران اس وائرس کا شکار ہونے والی کئی حاملہ خواتین وقت سے پہلے مائیں بنی تھیں جبکہ پیدا ہونے والے بچوں کے سر چھوٹے تھے اور انہیں آنکھوں کے مسائل کا بھی سامنا تھا۔