سندھ ہائیکورٹ نے ہیٹ اسٹروک سے ہونیوالی اموات سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں
جمعہ 15 اپریل 2016 11:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء ) سندھ ہائیکورٹ نے ہیٹ اسٹروک سے ہونیوالی اموات سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالت نے حکومت سندھ کو صوبے بھر میں اقدامات کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے کر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔
(جاری ہے)
سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی اموات سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں، سماعت کے دوران ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے موقف اپنایا کہ کمشنر کراچی کی رپورٹ پر درخواست گذاروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، تاہم یہ صرف کراچی کی رپورٹ ہے اور کراچی کی حد تک اقدامات پر درخواست گذاروں کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
جس پر بنچ نے صوبائی حکومت کو اسی نوعیت کے اقدامات صوبے بھر میں کرنے کا حکم دے دیا۔ بنچ نے حکم دیا کہ آئندہ آنے والے موسم گرما کی ابھی سے پیش بندی کی جائے اور سندھ حکومت اپنے اقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے اور تمام اضلاع میں ہیٹ اسٹروک کیبچاوٴکیاقدامات سیآگاہ کیاجائے۔ ڈپٹی کمشنرہیٹ اسٹروک سے بچاوٴ کے اقدامات کی رپورٹ آیندہ سماعت پرپیش کریں۔ گزشتہ سماعت پر محکمہ صحت اورکمشنر کراچی نے عدالت کو ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.